اداروں پرالزام تراشی عمران خان کا وطیرہ، چوری نہیں کی تو کیس سے راہ فرار کیوں اختیار کررہے ہیں:سعد رفیق

اداروں پرالزام تراشی عمران خان کا وطیرہ، چوری نہیں کی تو کیس سے راہ فرار کیوں ...
اداروں پرالزام تراشی عمران خان کا وطیرہ، چوری نہیں کی تو کیس سے راہ فرار کیوں اختیار کررہے ہیں:سعد رفیق

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ اداروں پر الزام تراشی عمران خان کا وطیر ہ ہے ، خان اداروں پر ناجائز دباﺅ ڈالنا بند کریں اگر انہوں نے چوری نہیں کی تو پارٹی فنڈنگ کیس سے راہ فرار کیوں اختیار کررہے ہیں۔ اداروں پر بلاجواز تنقید کی بجائے عمران خان کیس کا جواب دیں۔

صرف ایک ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے پر مسلمان خاتون پر دہشتگردی کا مقدمہ قائم کردیا گیا، اس میں ایسا کیا تھا؟ سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اداروں پر الزام تراشی عمران خان کی سیاست کا حصہ ہے۔اگر مسلم لیگ ن نے عدالتوں کا سامنا کیا ،تحریک انصاف کی قائدین کیوں بھاگ رہے ہیں ۔عمران خان دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت کی مثال ہیں ۔بلا جواز تنقید کرنے والے اداروں کے سامنے جواب دیں ۔الیکشن کمیشن نے جواب مانگا تو عمران خان کو اختیارات یاد آگئے۔چوری نہیں کی تو الیکشن کمیشن میں تحریری جواب دیں۔

پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ اور عمران خان پر توہین عدالت کے کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

ؒخواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔پارٹی فنڈنگ کیس میں التوا کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ عمران خان اپنے خلاف ٹھوس مقدمات میں حیلے بہانے نہ کریں ۔ عمران خان ن لیگ پر بلیک میلنگ کے الزامات عائد کر رہے ہیں ان کے علم میں ہونا چاہئے کہ پارٹی فنڈنگ کیس پانامہ کیس سے پہلے کا زیر سماعت ہے۔

مزید :

قومی -