’میں ٹوکری میں کوڑا پھینک رہی تھی کہ پیچھے سے وہ پاکستانی آیا اور یکدم میرے ساتھ۔۔۔‘ دبئی میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ سن کر ہر پاکستانی کو شرم آجائے، موقع پر ہی سزا مل گئی

’میں ٹوکری میں کوڑا پھینک رہی تھی کہ پیچھے سے وہ پاکستانی آیا اور یکدم میرے ...
’میں ٹوکری میں کوڑا پھینک رہی تھی کہ پیچھے سے وہ پاکستانی آیا اور یکدم میرے ساتھ۔۔۔‘ دبئی میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ سن کر ہر پاکستانی کو شرم آجائے، موقع پر ہی سزا مل گئی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان نے سپرمارکیٹ میں خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی جس پر خاتون نے اس کی وہ درگت بنا ڈالی کہ بیچارے کو بھاگتے ہی بنی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 28سالہ نوجوان دبئی میں فرنیچر سازی کا کام کرتا تھا۔ واقعے کے روز32سالہ فلپائنی خاتون سپرمارکیٹ میں ڈسٹ بن میں کچھ فالتو چیز ڈال رہی تھی کہ نوجوان نے اسے چھونا شروع کر دیا۔ خاتون پیچھے مڑی اور نوجوان کو دیکھ کر وہی ڈسٹ بن اٹھائی اور اس کے سر میں دے ماری۔

غیرسیاسی شخصیات فوجی ادارے کی چھتری اپنے مقاصدکے لیے استعمال کرتے ہیں:زاہد خان

رپورٹ کے مطابق ڈسٹ بن پڑتے ہی نوجوان وہاں سے بھاگ نکلا۔ خاتون نے پولیس کو رپورٹ کی جس پر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس کا ہاتھ سہواً خاتون کے جسم سے چھو گیا تھا۔ اس کے بعد ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ خاتون نے عدالت میں بتایا کہ ’میں ڈسٹ بن میں کچرا ڈال رہی تھی کہ مجھے محسوس ہوا جیسے پیچھے سے مجھے کوئی چیز چھو رہی ہے۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو ایک نوجوان کھڑا تھا۔ میں نے فوری طور پر ڈسٹ بن اٹھائی اور اس کے سر پر دے ماری جس پر وہ بھاگ گیا۔“ رپورٹ کے مطابق ملزم کے عدالت سے مسلسل غیرحاضر رہنے کی وجہ سے 30مئی کو اس کی غیرحاضری میں ہی اسے سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -