دنیا کا وہ علاقہ جہاں پیدائش کے بعد نومولود کو گائے کے پیٹ میں ڈال کر بند کردیا جاتا ہے، ایسا کرنے سے اس کی جان نہیں جاتی بلکہ۔۔۔

دنیا کا وہ علاقہ جہاں پیدائش کے بعد نومولود کو گائے کے پیٹ میں ڈال کر بند ...
دنیا کا وہ علاقہ جہاں پیدائش کے بعد نومولود کو گائے کے پیٹ میں ڈال کر بند کردیا جاتا ہے، ایسا کرنے سے اس کی جان نہیں جاتی بلکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ممالک میں کئی طرح کی عجیب و غریب روایات پائی جاتی ہیں جو باقی دنیا کی نظر میں بہت خوفناک ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک رسم کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس نے صارفین کو وحشت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ یہ نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے رسم ہے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایک نومولود کو اٹھا کر ابتدائی طور پر ایک سیاہ سوٹ کیس کی طرح نظرآنے والی صندوق نما چیز میں ڈالتا ہے لیکن اگلے ہی لمحے منظرواضح ہونے پر معلوم ہوتا ہے کہ وہ ذبح شدہ جانور کی پسلیوں کا پنجر تھا۔

’میں ایک دوست کیساتھ جرمنی کے بازارمیں کھڑا تھا، یہ پاس سے گزری تو میں نے ہیلو کہاکہ اور پھر۔ ۔ ۔‘ پاکستانی جوان نے جرمن خاتون سے معاشقے کا دلچسپ قصہ سنادیا

ممکن طور پر یہ پنجر گائے، گھوڑے یا ایسے ہی کسی بڑے جانور کا تھا۔ بچے کو اٹھا کر اس پنجر میں ڈالنے والے شخص کے ہاتھ بھی خون آلود ہوتے ہیں اور پنجر میں بھی تاحال خون موجود ہوتا ہے۔ وہ بچے کو اندر رکھ کر پنجر کو دوبارہ بند کر دیتا ہے۔ لگ بھگ 10سیکنڈ تک بچہ اس میں بند رہتا ہے جس کے بعد وہ دوبارہ پنجر کھول کر اسے باہر نکال لیتا ہے۔ جونہی بچہ باہر نکالاجاتا ہے اردگرد موجود درجنوں افراد تالیاں بجانے لگتے ہیں۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ہولناک قسم کی رسم کس ملک میں پائی جاتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -