بلوچستان کے ضلع نوشکی کا ڈرائیور 54بچوں کا باپ اور 6 بیویاں

بلوچستان کے ضلع نوشکی کا ڈرائیور 54بچوں کا باپ اور 6 بیویاں
بلوچستان کے ضلع نوشکی کا ڈرائیور 54بچوں کا باپ اور 6 بیویاں

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک شخص کے 54 بچے اور چھ بیویاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مردم شماری ٹیم کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص نے اپنے 54بچوں اور 6بیویوں کا انکشاف کیا تاہم اس کے 12بچے اور 2بیویاں انتقال کر چکی ہیں ۔

حاجی عبد المجید 70 سال کے ہیں جو مینگل قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں انہوں نے 6 شادیاں کی ہیں جن میں 2 بیویاں وفات پا چکی ہیں جب کہ چار بیویاں حیات ہیںجو انہی کے ہمراہ رہتی ہیں۔

حاجی عبدالمجید کے 6 بیویوں سے 54 بچے ہوئے ان میں 12 بچے جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں جب کہ حیات بچوں میں 22 لڑکے اور 20 لڑکیاں اور چار بیویاں ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی صوبے کے ایک اور رہائشی جان محمد خلجی کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ سب سے زیادہ اولادیں رکھنے والے باپ ہیں لیکن نوشکی کے حاجی عبدالمجید نے یہ تاثر غلط ثابت کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -