گورنرسندھ سے 106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کی ملاقات ،ہمسایہ ممالک سے سفارتی تعلقات پر گفتگو

گورنرسندھ سے 106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کی ملاقات ،ہمسایہ ممالک سے ...
گورنرسندھ سے 106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کی ملاقات ،ہمسایہ ممالک سے سفارتی تعلقات پر گفتگو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ سے 106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا نے ملاقات کی اورہمسایہ ممالک سے سفارتی تعلقات پر گفتگو کی۔

بلوچستان کے شہری کی چھ بیویاں اور 54بچے

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر اور 106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال،ہمسایہ ممالک سے سفارتی تعلقات پر گفتگو اور ہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ دوران گفتگو گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ جغرافیائی اہمیت کے باعث دنیا کے امن کیلیے پاکستان کا کردار اہم ہے، سی پیک پورے خطے کے لیے گیم چینجرہے اور اس کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا آغاز ہوگاجبکہ ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں ہے۔

مزید :

کراچی -