ان 6 لڑکیوں کی بظاہر عام سی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ انٹرنیٹ صارفین بوکھلا کر رہ گئے، جو دیکھتا ہے پریشان ہوجاتا ہے کیونکہ۔۔۔

ان 6 لڑکیوں کی بظاہر عام سی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ انٹرنیٹ صارفین بوکھلا ...
ان 6 لڑکیوں کی بظاہر عام سی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ انٹرنیٹ صارفین بوکھلا کر رہ گئے، جو دیکھتا ہے پریشان ہوجاتا ہے کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر ان دنوں 6سہیلیوں کی ایک تصویر نے صارفین کو بوکھلا رکھا ہے جس میں 5سہیلیاں ایک صوفے پر جبکہ ایک صوفے کے بازو پر بیٹھی ہوتی ہے۔ دراصل اس تصویر میں ایک ایسی چیز کی کمی ہے جو تصویر کو انتہائی غور سے دیکھنے پر ہی معلوم پڑتی ہے اور جو شخص اس کمی کو محسوس کر لیتا ہے وہ دوسروں سے زیادہ پریشان ہو جاتا ہے کیونکہ تصویر میں جو چیز غائب ہے اس کے غائب ہونے کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دراصل اس تصویر میں 6سہیلیاں موجود ہیں، جن میں دھڑ تو سب کے ہیں لیکن ٹانگیں صرف 5کی موجود ہیں، یعنی ایک سہیلی کی ٹانگیں ہی نہیں۔ایسا نہیں ہے کہ اس بیچاری کی ٹانگیں کٹ چکی ہیں یا ہیں ہی نہیں، حقیقت یہ ہے کہ تصویر کچھ اس زاوئیے سے بنائی گئی ہے کہ اس کی ٹانگیں دوسری لڑکی کی ٹانگوں کے پیچھے غائب ہو گئی ہیں۔

عمران خان کو پڑوسی ملک کے شہریوں اور یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈنگ کی ، اب رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر واویلا کر رہے ہیں: دانیا ل عزیز

اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بائیں طرف سے تیسری لڑکی کی ٹانگیں غائب ہیں لیکن دراصل تیسری کی نہیں بلکہ بائیں طرف سے دوسری لڑکی کی ٹانگیں غائب ہیں لیکن تصویر کے زاوئیے اور تیسری لڑکی کے بیٹھنے کے انداز سے یوں لگتا ہے کہ اس کی ٹانگیں دوسرے نمبر پر بیٹھی لڑکی کی ہیں۔ اگر آپ مزید غور کریں گے تو حقیقت معلوم ہو گی کہ بائیں طرف سے دوسرے نمبر پر بیٹھی لڑکی کی ٹانگیں پہلے نمبر پر بیٹھی لڑکی کی ٹانگوں کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر بیٹھی لڑکی کی ٹانگیں دوسرے نمبر پر بیٹھی لڑکی کی لگ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تصویر ابتدائی طور پر Redditپر jr0d7771نامی صارف نے پوسٹ کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔جہاں صارفین اس لڑکی کی ٹانگیں غائب ہونے پر ششدر ہیں وہیں اکثر لوگ دائیں طرف صوفے کے بازو پر بیٹھی لڑکی کی بائیں ٹانگ کی غیرمعمولی لمبائی پر بھی حیران ہو رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -