ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا

ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا
ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے یونین کونسل نمبر36قصورکے چیئرمین تحریک انصاف کے سردار لیاقت کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمشن اور ناکام امیدوار سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

ججوں کا کام صرف سزا دینا نہیں ،مصالحت کے ذریعے بھی مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے ،تربیتی پروگرام سے جسٹس انوارالحق کا خطاب

جسٹس شاہد وحید نے یونین کونسل 36ویرم قصور سے چیئرمین سردار لیاقت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار یونین کونسل کے انتخابات میں بھاری ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے، ناکام امیدوار حاجی احمد کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے ثبوت نہ ہونے کے باوجود نااہل قرار دے دیا جبکہ ٹربیونل نے غیرمﺅثر شہادتوں پر جرح کا حق بھی نہیں دیا،ٹربیونل کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے، عدالت نے یوسی چیئرمین کی نااہلی کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے الیکشن کمشن اور ناکام امیدوار سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -