پیپلزپارٹی کے راہنما سہیل بابربٹ کے قتل کیس کے چوتھے ملزم عاطف بٹ کی بھی عبوری ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنچوتہ کی عدالت میں پیپلزپارٹی کے راہنما سہیل بابربٹ کے قتل کیس کے چوتھے ملزم عاطف بٹ نے بھی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی،فاضل جج نے عبوری ضمانت 8اپریل تک منظورکرتے تھانہ مناواں پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے فلمسٹار میرا کی والدہ شفقت زہرہ کے پیش نہ ہونے پر دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
عدالت میں سہیل بابر بٹ کے قتل کیس میں عاطف بٹ نے بھی اپنی درخواست ضمانت دائر کی ، جس پر عدالت نے 8اپریل کو مناواں پولیس سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ سہیل بابر بٹ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث اب تک 4ملزموں حبیب عرف سابی، شفقت عرف بگا، عرفان جٹ اورعاطف بٹ کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر ہوچکی ہیں جو عدالت نے منظور کرلی ہیں ،مذکورہ درخواستوں کی سماعت 8اپریل کو ہوگی،ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے سہیل بابر بٹ کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاجس پرپولیس نے مذکورہ ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔