شادی ہال اور کیٹرنگ کمپنیوں کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے 15روز کی حتمی مہلت

شادی ہال اور کیٹرنگ کمپنیوں کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے 15روز کی حتمی مہلت
شادی ہال اور کیٹرنگ کمپنیوں کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے 15روز کی حتمی مہلت

  

لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بغیر لائسنس کام کرنے والے شادی ہالوں کو اگلے 15دن کے اندر لائسنس حاصل کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ لائسنس حاصل نا کرنے والوں کو سیل کر تے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اس حوالے سے بتایا کہ تمام شادی ہالوں کو لائسنس کے حصول کے ساتھ ساتھ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اشیاء خوردونوش کی تیاری میں فوڈ اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ آئل ، گھی، مصالحہ جات اور دیگرتمام اشیاء استعمال کریں۔

شادی ہالوں میں ایسی کوئی چیز استعمال نا کی جائے جو فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ نا ہو اور جس کے پروڈکشن کی تاریخ اور پتہ واضح نا ہو۔ نورالامین مینگل نے مزید بتایا کہ ایسے شادی ہال جو خود کھانا تیا ر نہیں کرتے وہ صرف پنجاب فوڈاتھارٹی کی منظور شدہ کیٹرنگ کمپنیوں سے ہی کھانا تیار کروائیں ۔ علاوہ ازیں تمام شادی ہالوں، ریسٹورنٹس اور دیگر اشیاء خوردونوش بنانے والے جہاںاستعمال شدہ خوردنی بچ جاتا ہے وہ بچا ہوا، استعمال شدہ خوردنی تیل صرف منظور شدہ بائیو ڈیزل بنانے والی کمپنیوں کو ہی فروخت کریں۔ استعمال شدہ خوردنی تیل کسی بھی اور مقصد کے لیے فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ استعمال شدہ خوردنی تیل کوانسانوں یا جانوروں کے استعمال کی کسی بھی چیز کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نا ہے۔ اس سلسلے مین کلاف ورزی کرنے والوں کا نا صرف لائسنس کینسل کیا جائے گا بلکہ ان کو آئندہ کسی بھی قسم کا لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -