شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری کر لی ہے: سابق سفیر کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا کے سابق سفیر تھائی یونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹمی حملے کی تیار مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کے شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سربراہ کیم جونگ آن ایک شدت پسند فرد ہیں اس قبل کے وہ امریکہ پر ایٹمی حملہ کریں دنیا کو انہیں ختم کردینا چاہیئے ۔
ہم جیسے غریبوں کو بھی پاناما سے کچھ مل جائے تو کون سا آسمان گر جائے گا: اسلم رئیسانی
این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سابق سفیر اور باغی رہنما تھائی یونگ کا کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا کو امریکہ کی جانب سے ذرا بھی خطرہ محسوس ہوا تو وہ اپنے بین البراعظمی مزائیلوں کے ذریعے امریکہ پر ایٹمی حملہ کر سکتا ہے،انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیار لے جانے والے بین البراعظمی میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔
تھر میں ہندو نوجوان نے مکتی پانے کے لئے خود کو زندہ جلا دیا
تھائی یونگ کا کہنا تھا کہ دنیا کو تیار ہونا چاہیے۔ جم ایٹمی ہتھیاروں اور بین البراعظمی بلاسٹک میزائل تیار کر رہا ہے ہیں اور ان مزائلوں کے ذریعے وہ امریکہ کا نشانہ بنا سکتے ہیں ۔اگر کیم جونگ آن کے پاس بین البراعظمی بلاسٹک میزائل آگئے تو وہ دنیا کو سبق سکھانے کے لئے سب کچھ کر سکتے ہیں اس لئے دنیا کو ایسے شخص سے نپٹنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔کیم جونگ وہ انسان ہے جو اپنے اقتدار کی طوالت کے لئے سب کچھ کر سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار پروگرام بند کرنے کے لئے کم جم کو ہٹانا لازمی ہے۔