رینجرز نے قصور بارڈر پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، سمگلر ہلاک،اسلحہ برآمد

رینجرز نے قصور بارڈر پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، سمگلر ...
رینجرز نے قصور بارڈر پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، سمگلر ہلاک،اسلحہ برآمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز نے قصور بارڈ ر پر س ہیروئن سملنگ کی کوشش بناکر سمگلر کو ہلاکر کے اسلحہ اورہیروئن بر آمد کر لی۔

ہم جیسے غریبوں کو بھی پاناما سے کچھ مل جائے تو کون سا آسمان گر جائے گا: اسلم رئیسانی

ترجمان رینجرز کے مطابق قصور کے بارڈ ر پر تعینات رینجرز اہلکاروں نے ایک شخص کوبارڈر کی جانب جاتے ہوئے دیکھااور اسے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی لیکن رینجرز کی بھرجوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی ملزم کو جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔رینجرز اہلکاروں نے ملزم کی لاش کے قریب سے اسلحہ اور 9کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی جو کہ ملزم سرحد پار سمگل کرنا چاہتا تھا۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ لاش کی تلاشی لی گئی تو اس کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہواجس سے ہلاک ہونیوالے کی شناخت محمد اصغر کے نام سے ہوئی جو گاؤں شجرا ضلع قصور کارہائشی تھاجبکہ بعد ازاں ملزم کی لاش کو تحویل میں لے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

مزید :

قصور -