بھٹو اور بینظیربھٹو کی شہادت ہمیں مشن سے نہ ہٹا سکیں،بلاول بھٹو کاذوالفقار بھٹو کی برسی پر پیغام

بھٹو اور بینظیربھٹو کی شہادت ہمیں مشن سے نہ ہٹا سکیں،بلاول بھٹو کاذوالفقار ...
بھٹو اور بینظیربھٹو کی شہادت ہمیں مشن سے نہ ہٹا سکیں،بلاول بھٹو کاذوالفقار بھٹو کی برسی پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ذوالفقار علی بھٹوکی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹوکاقتل اورمحترمہ بینظیربھٹو کی شہادت ہمیں اپنے مشن سے ہٹا نہ سکیں۔

ہم جیسے غریبوں کو بھی پاناما سے کچھ مل جائے تو کون سا آسمان گر جائے گا: اسلم رئیسانی 

بلاول کا کہنا تھا کہ جمہوری، مساوات پرمبنی، ترقی پسند، پرامن اور مثالی مسلم مملکت بھٹو کا فلسفہ تھا،ان کے مشن میں حائل ہونے والی تمام رکاوٹیں اورمشکلات عوام کی مدد سے دور کی جائیں گی۔انتقامی کارروائیاں،بھیانک الزامات اورسازشیں ہمیں کیسے روک سکتی ہیں۔واضح رہے کہ کل 4اپریل ( منگل) کوذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -