ذوالفقارعلی بھٹوکوشہید کر کے سازش رچائی گئی،شہادتیں ہمیں راہ سے نہیں ہٹا سکتیں :آصف زرداری
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے ہمارے خلاف گہری سازش رچائی گئی لیکن شہادتیں ہمیں راہ سے نہیں ہٹا سکتیں ۔
گجر نالے پرصفائی اور تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا : میئر کراچی
تفصیلات کے مطابق نوڈیرو ہاؤس میں آصف زرداری کی قیادت میں مشاورتی اجلاس منعقدکیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین بھی مانتے ہیں کہ ملک کوایٹمی قوت ذوالفقارعلی بھٹونے بنایالیکن انہیں شہید کرکے ملک کیخلاف ساز ش رچی گئی، ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹوکی شہادتیں ہمیں راہ سے ہٹانہیں سکتی۔ ہماری مفاہمت کوکمزوری سمجھنے والوں کوآئندہ انتخابات میں پتہ چل جائیگاجبکہبھٹوازم میں آنیوالی رکاؤٹیں کارکنان اورعوامی طاقت سے دور کریں گے۔