2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا،جنرل کیانی کوچیلنج کرتا ہوں اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کریں: ترجمان تحریک انصاف

2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا،جنرل کیانی کوچیلنج کرتا ہوں اپنے ...
2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا،جنرل کیانی کوچیلنج کرتا ہوں اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کریں: ترجمان تحریک انصاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ جنرل کیانی کا جھکاؤ نوازشریف کی طرف تھا،بے نظیر،نوازشریف سے تعلقات استوارکرنے کے لئے مشرف نے کیانی کواستعمال کیا۔ 2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا،جنرل کیانی کوچیلنج کرتا ہوں اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کریں۔

ذوالفقارعلی بھٹوکوشہید کر کے سازش رچائی گئی،شہادتیں ہمیں راہ سے نہیں ہٹا سکتیں :آصف زرداری

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ 1970کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی انتخاب صاف اورشفاف نہیں ہو۔ 2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا،جانتے تھے سعودی عرب،امریکا اورجنرل کیانی نے مل کراسکیم تیارکی ہے۔ سعودی عرب،امریکا اورکیانی نےاسکیم کے تحت نوازشریف کوجتوایا۔ اسی اسکیم کے باعث ہمیں بے شمارسیٹوں سے محروم ہونا پڑا، کیانی نے مشرف کے لیے اہم رول ادا کیا، ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ جنرل کیانی کا جھکاؤ نوازشریف کی طرف تھا۔ انتخابات میں آراوزپرپریشرڈال کرنوازشریف کوجتوایا گیا، امریکا،سعودی عرب اورصاحب اقتداربات کرتے ہیں توسرہلانا ہی کافی ہوتاہے

سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کرانے کیلئے تیار، راحیل شریف کو قواعد کے مطابق فوجی اتحاد میں جانے کی اجازت دیں گی، مسلمان ملکوں کی مدد کیلئے تیار ہیں: خواجہ آصف

تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی فوج میں مقبول تھے۔ جنرل پاشا کی ہمیں کوئی حمایت نہیں تھی۔ بتائیں جنرل پاشا نے ہمیں کیسے سپورٹ کیا؟ ۔ہمیں کوئی ثبوت دینے کی ضرورت نہیں،قوم بے شمارحقائق کوجانتی ہے۔ واقعات حقیقت کی طرف نشاندہی کریں تودیکھنے،پڑھنے والوں کونتیجہ اخذکرنا چاہیے۔ جب ہماری حکومت آئے گی،توکمیشن بناکر2013 انتخابات کی تحقیقات ہوگی۔

مزید :

قومی -