بھارت میں 16 دن کے بچے کو ماں سے بندر نے چھین لیا، پھر 2 دن کی مسلسل تلاش کے بعد یہ بچہ کہاں سے کس حالت میں ملا؟ جواب جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

بھارت میں 16 دن کے بچے کو ماں سے بندر نے چھین لیا، پھر 2 دن کی مسلسل تلاش کے بعد ...
بھارت میں 16 دن کے بچے کو ماں سے بندر نے چھین لیا، پھر 2 دن کی مسلسل تلاش کے بعد یہ بچہ کہاں سے کس حالت میں ملا؟ جواب جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے بعض علاقوں میں بندروں کی اس قدر بہتات ہے کہ وہ انسانوں کا جینا حرام کیے رکھتے ہیں جو بازاروں میں تو لوگوں کے ہاتھوں سے اشیاءچھین ہی لیتے ہیں، گھروں میں داخل ہو کر بھی واردات سے نہیں چوکتے، تاہم گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اوڑیسا میں ایک بندر نے ایسا خوفناک کام کر ڈالا ہے کہ سن کر ہی آدمی دہل جائے۔ میل آن لائن کے مطابق کٹیک نامی شہر کے نواحی گاﺅں تلابستا میں ایک بندر گھر میں داخل ہوا اور وہاں پالنے میں موجود 16دن کا بچہ اٹھا کر رفوچکر ہو گیا اور2دن بعد اس بچے کی لاش ہمسائے کے کنویں سے برآمد ہوئی۔


رپورٹ کے مطابق بچے کی ماں نے بندر کو بچہ اٹھا کر بھاگتے ہوئے دیکھا، اس نے واویلا کیا لیکن بندر چھت پر چڑھا اور آن کی آن میں نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس نے فاریسٹ آفیسرز کے ساتھ مل کر بچے کی تلاش شروع کر دی لیکن دو دن گزرنے کے باوجود ناکام رہی۔دوسرے روز کنویں سے پانی نکالنے آنے والی ایک خاتون نے اس میں بچے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس انسپکٹر ایس ایم برال کا کہنا تھا کہ ”ممکنہ طور پر بندر نے بچے کو گھر سے اٹھا کر اس کنویں میں پھینک دیا تھا۔ بچے کے لواحقین نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ماں نے خود بندر کو بچہ اٹھاتے ہوئے دیکھا تھا۔“