جب بھی کھیلنے آتا ہوں تو کپتان اور کوچ کی طرف سے اجازت ہوتی ہے جو سمجھ آتی ہے کر لو: فخر زمان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ جب بھی کھیلنے آتا ہوں تو کپتان اور کوچ کی طرف سے اجازت ہوتی ہے جو سمجھ آتی ہے کر لو، بس پھر اس کے مطابق میں پرفارم کرتا ہو ں ۔
تفصیلات کے مطا بق میچ کے اختتام پر ’’ مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان کا کہناتھا کہ رنز لینے کی عادت نہیں ہے ،اپنی اس عادت کو بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں،نیٹ پر بھر پورپریکٹس کرتا ہوں تاکہ اچھا پرفارم کرسکوں جبکہ میں فٹنس ٹیسٹ کیلئے ہمیشہ تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ تھوڑی بہت جہاں بھی کرکٹ کھیلی ایسا ماحول نہیں ملا ، کوچ اور ٹیم ایک گھر جیسا ماحول بنا ہوا ہے ،جب بھی کوئی ٹوور ہوتا ہے تو جلدی ہوتی ہے ہم کب اپنے دوستوں سے ملیں گے ۔واضح رہے کہ فخر زمان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 17گیندو ں پر 40رنز بنا کر شاند’’مین آف دی میچ ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔