شادی کی تقریبات کے درمیان فوٹوگرافر اپنی جنس تبدیل کروا آیا، دولہا دلہن حیران پریشان رہ گئے

شادی کی تقریبات کے درمیان فوٹوگرافر اپنی جنس تبدیل کروا آیا، دولہا دلہن ...
شادی کی تقریبات کے درمیان فوٹوگرافر اپنی جنس تبدیل کروا آیا، دولہا دلہن حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دولہا دلہن نے خفیہ شادی کی جس میں دو گواہ اور ایک فوٹوگرافر موجود تھے۔ چار ماہ بعد اس جوڑے نے اپنی شادی کا اعلان کیااور دوست احباب کے لیے شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی۔ اس بار بھی انہوں نے تصاویر بنانے کے لیے اسی فوٹوگرافر کو بلایا لیکن جب فوٹوگرافر آیا تو دولہا دلہن کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ جب جیف بیڈلینڈز اور لورا نامی دولہا دلہن نے شادی کی تو مارٹن نیویس نامی یہ فوٹوگرافر ایک مرد تھا لیکن جب چار ماہ بعد اسے استقبالیہ کی تقریب کی فوٹوگرافی کے لیے بلایا گیا تب تک سرجری کے ذریعے وہ جنس تبدیل کروا کر عورت بن چکا تھا اور اپنا نام کیٹی رکھ چکا تھا۔
جیف اور لورا کا کہنا تھا کہ ”ہم نے مارٹن سے اپنی خفیہ شادی کی تصاویر بنوائیں اور اس کی سروس سے بہت متاثر ہوئے، چنانچہ دوبارہ بھی اسی کو آنے کے لیے کہہ دیا لیکن جب وہ آیا تو ہم اسے دیکھتے ہی رہ گئے۔“ 49سالہ مارٹن، جو اب کیٹی بن چکی ہے، کا کہنا تھا کہ ”میں کئی سالوں سے اپنی جنس کے حوالے سے وسوسے کا شکار تھا۔ جب میں نے جیف اور لورا کی شادی کی تصاویر بنوائیں اس کے چند دن بعد ہی میں اس نتیجے پر پہنچ گیا کہ اب مجھے اپنی جنس تبدیل کروا لینی چاہیے چنانچہ میں نے سرجری کروانی شروع کر دی۔ میرے کئی آپریشنز ہوئے اور اگلے چار ماہ تک میں مکمل عورت بن چکی تھی جب انہوں نے مجھے دوبارہ اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بنوانے کے لیے بلایا۔میں نے ان کی خفیہ شادی کی تصاویر مارٹن بن کر بنائیں اور استقبالیہ تقریب کی کیٹی بن کر۔“