زہریلے ترین مکڑے کے زہر کا انسانی صحت کے لئے حیران کن فائدہ

زہریلے ترین مکڑے کے زہر کا انسانی صحت کے لئے حیران کن فائدہ
زہریلے ترین مکڑے کے زہر کا انسانی صحت کے لئے حیران کن فائدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دنیا کے زہریلے ترین مکڑوں میں شمار ہونے والے آسٹریلوی فونل ویب سپائیڈر کے زہر کا انسانی صحت کے لیے ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پائے جانے والے اس زہریلے ترین مکڑے کے زہر سے ایسی دوا بنائی جا سکتی ہے جو برین سٹروک کے بعد دماغ کو نقصان سے بچا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں سٹروک کے کئی مریضوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے اکثر کو انہوں نے سٹروک آنے کے دو گھنٹے بعد ایچ آئی 1اے دیا جس سے ان کے دماغ کو لاحق ہونے والا 80فیصد نقصان واپس ٹھیک ہو گیا۔ جن مریضوں کو سٹروک کے 8گھنٹے بعد ایچ آئی 1اے دیا گیا ان میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان کے رفع ہونے کی شرح 65فیصد تھی۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گلین کنگ کا کہنا تھا کہ ”جب انسان کو سٹروک آتا ہے تو ایسڈ کی حساسیت رکھنے والے آئیون چینلز دماغ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ تاہم اس مکڑے کے زہر میں پایا جانے والا ایچ آئی 1اے (Hi 1 a)نامی پیپٹائیڈ ان چینلز کو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چنانچہ سٹروک کے بعد جب ایچ آئی 1اے ان چینلز کو بلاک کر دے گا تو دماغ نقصان سے محفوظ رہے گا۔ “

مزید :

تعلیم و صحت -