ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعۃ المبارک) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعۃ المبارک) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعۃ المبارک) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ذمہ داری بڑھ رہی ہے آپ کو اب مستقل مزاج بننے کی ضرورت ہے جو فیصلہ کرنا ہے ضرور کریں مگر اس پر قائم رہیں اور بار بار اپنی پوزیشن کو بدلنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔


برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے سکی بندش کا شکار تھے۔ آج اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہیں اور رکاوٹوں کا بھی خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج آپ کو مالی حوالے سے بڑی خوشی کی خبر مل سکتی ہے تیار رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو بھی چیز پردہ غیب سے ملے وہ قدرت کی جانب سے انعام ہوتی ہے اور جو تکلیف دہ کوشش کے بعد حاصل کی جاتی ہے وہ وبال جان بن جاتی ہے اور آج آپ نے اس بارے میں غور کرنا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک انہونی خبر آپ کو سکون دینے کا باعث بنے گی اور کافی دنوں سے جس پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا وہ ان شاء اللہ بھاگ جائے گی اور بڑا مسئلہ حل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔


برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مخالفین سے بچنے کے لئے صدقہ عمل بھی جاری رکھیں اور اپنی زبان بند رکھیں۔ آنکھیں کھولی رکھیں اور ہر کام نہایت سوچ سمجھ کر کریں۔قانونی معاملات سے بے حد دور رہیں۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صدقہ لازمی دیں۔ نحوست بھی ہے اور رجعت بھی ہے۔ اپنی نظر بھی اتاریں آج تھوڑا سا مشکل دن دکھائی دیتا ہے۔(حقوق العباد) کے حوالے سے اپنے معاملات فوری ٹھیک کریں۔


برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ صرف کالے ماش کا صدقہ دیں۔ اس عمل سے امید تو بہت ہے کہ مشکلات کم ہوں گی اور تین یوم مسلسل اپنی نظر بھی اتاریں۔ نحوست کے اثرات موجود ہیں۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی اپنی توجہ کسی اور جانب ہے۔ معاملات کی خرابی کو دور کرکے سچے دل سے توبہ کرکے چلیں گے تو کافی کچھ بدل جائے گا۔ اس وقت ساری گیم آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کل آپ کو کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ جیسے کسی بند گلی میں کھڑے ہوں۔ ان حالات میں استخارہ ہی بہتر رہے گا اور ابھی آپ کو کسی بڑی کامیابی کی خوشخبری نہیں دے سکتے۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ ان پر نظر ضرور رکھیں۔ آپ اِدھر اُدھر مت جائیں، ورنہ اپنے اصل مقصد میں بھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ ابھی تو وقت ساتھ دے رہا ہے۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج شام تک کا انتظار کرلیں بس، پھر آپ کا ستارہ نحوست والا مقام چھوڑ دے گا اور آپ بحکم اللہ شاندار پوزیشن کی جانب سفر شروع کر دیں گے۔ آج بہرحال اچھا دن رہے گا۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم معاملے میں غیر متوقع کامیابی حاصل ہونے کا امکان ہے۔ آپ کا زائچہ جس انداز سے بدلنا ہے۔ بڑی حیران کن پوزیشن بن گئی ہے جو تمام حالات کو آپ کے حق میں کررہی ہے۔