شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ ،کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا سب سے بڑا بحران ہے۔دوران گفتگو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری ترقی پزیر ممالک کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔وزیرخارجہ نے صورت حال پر قابو پانے کیلئے بہتر عالمی حکمت عملی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے کورونا وائرس سے نمٹنے اور بحالی فنڈ کے قیام کا بھی خیر مقدم کیا۔