حکومتی ہدایات کے مطابق اجتماعات،محافل اورکانفرنسوں سے اجتناب کیاجائے

حکومتی ہدایات کے مطابق اجتماعات،محافل اورکانفرنسوں سے اجتناب کیاجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سو سے زائدعلمائے ا ہل حدیث کامتفقہ اعلامیہ
کرونا و ائرس ا ور نما ز با جماعت ومساجد کے بارے میں احتیاط کی جائز اور ناجائز حدود
ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہررئیس المجلس الاسلامی پاکستان
حکومتی اداروں اور مساجد کی انتظامیہ کا فرض ہے کہ پریشانی کے ا س ماحول میں:
(1) -مسلمانوں کا حوصلہ بلند رکھیں، ایمان ویقین اور اللہ پر توکل کا درس دیں، ذکر، اذکار اور انفرادی دعاوں پر توجہ دیں. اور یہ سمجھیں کہ ایسی آزمائشیں ہمارے گناہوں کی وجہ سے آتی ہیں.
(2)- مساجد کی صفائی ستھرائی اور دیگر حفاظتی واحتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دیں، رسول اللہ ﷺ نے محلے میں مسجدیں بنانے اور انہیں پاک صاف رکھنے اور خوشبو سے بسانے کا حکم دیا ہے.(3)-کسی بھی صورت میں اللہ کے بندوں پر اللہ کے گھروں کو بند کرنے کا نہ سوچیں جیسا کہ بعض مسلم ممالک میں یہ غلطی سرزد ہوچکی ہے۔ یہ مساجد تو رحمت کے دروازے ہیں اور امیدوں کے مراکزہیں صحابہ کرام اور تابعین وغیرہم کے زمانہ میں طاعون اور کثرت اموات جیسے مصائب میں انکا تعامل مساجد سے لگاو اور تمسک تھا نہ کہ انہیں بند کرنا۔ صحت مند افراد پر مساجد کے دروازے بند کرنا بدترین ظلم ہے جو قطعاََ جائز نہیں ہے،فرمان باری تعالی ہے اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اللہ کے نا م کا ذکر کئے جانے کو منع کرے اور انکی ویرانی کی کوشش کرے۔(4)- مساجد کو اپنی ملکیت نہ سمجھیں، یہ خالصتاََ اللہ کے گھر ہیں ارشاد باری تعالی ہے:اور یہ کہ مسجدیں (خاص) اللہ کی ہیں، تو اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو.(5) -فرض نمازوں اور نماز جمعہ کے علاوہ دیگر اوقات میں مقامی حالات کے مطابق امن عامہ اور صحت کے لئے مساجد کو بند کیا جاسکتا ہے اور اسکا جواز موجود ہے، لیکن جبرا مساجد کو مکمل بند کروا دینااور نمازوں کے اوقات میں نمازیوں کو مساجد میں جانے سے منع کرنا ناجائز اور حرام ہے.
حصہ دوم : عوام الناس کے لئے
1 کرونا وائرس کے کنفرم مریض: جو لوگ کرونا وائرس کے یقینی مریض ہیں انکے لئے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے (1):کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ کوئی شخص اپنے بیمار اونٹوں کو کسی کے صحت مند اونٹوں میں بالکل نہ لے جائے جب صحت مند اونٹوں کی حفاظت کے پیش نظر بیمار اونٹوں کو ریوڑ میں لانا جائز نہیں تو انسانی جان کی حفاظت اس سے کہیں زیادہ محترم اور مقدم ہے اس لئے وبائی مرض سے متاثرافراد نماز باجماعت میں شامل نہ ہوں
(2): نیز آپ ﷺ کا فرمان ہے:جس نے اس درخت (لہسن) میں سے کھایا ہو وہ شخص ہمارے پاس ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور لہسن کی بدبو سے ہمیں اذیت نہ پہنچائے
اس حدیث کے مطابق لہسن کی بدبو کی وجہ سے مسجد میں آنا منع ہے جب تک منہ سے بدبو ختم نہ ہو، اس لئے جو لوگ کرونا وائرس سے متاثرہوچکے ہیں یا ان میں علامات پائی جارہی ہیں انہیں مساجد میں آنے سے اجتناب کرنا چاہئے جب تک کہ ڈاکٹرز انہیں کلیئر نہ کردیں کیونکہ وائرس کو پھیلانے کا نقصان بہر صورت لہسن کی بدبو سے کہیں بڑھ کر ہے
(3) ثقیف کے وفد میں کوڑھ کا ایک مریض بھی تھا رسول اللہ ﷺ نے اسکو پیغام بھیجا: ہم نے (بالواسطہ) تمہاری بیعت لے لی ہے، اس لئے تم (اپنے گھر) لوٹ جاؤ۔
کرونا وائرس کے مشتبہ مریض:ایسے افراد جو کرونا وائرس کی علامات یا سابقہ کسی بیماری کی بنا پر خائف ہوں اور خطرہ محسوس کرتے ہوں کہ باجماعت نما ز اور جمعہ میں حاضری سے مجھے نقصان ہوسکتا ہے یا میری وجہ سے کسی اور کو تکلیف ہوسکتی ہے تو ایسے شخص کے لئے مندرجہ ذیل حدیث کی بنا پر باجماعت نماز اور جمعہ میں حاضری سے رخصت ہے.
سیدنا ابن عبا س رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہ نقصان پہنچایا جائے، نہ ہی خود نقصان اٹھایا جائے.3:بچے، بوڑھے اور عمومی مریض: چھوٹے بچے، معمر،وضعیف بزرگ اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کے لئے بھی مسجد میں حاضری سے رخصت ہے.4 حکومتی ہدایات پر عمل حکومت اور بالخصوص محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا انسب ہے لہذا حکومتی ہدایات کے مطابق ان دنوں میں عوامی اجتماعات محافل اور کانفرنسز سے احتیاط کریں کیونکہ یہ سب نفلی کام ہیں اور انکو عارضی طور پر روکنے میں کوئی حرج نہیں.
اعلامیہ جاری کرنے والے علماء کرام، مشایخ عظام، شیوخ الحدیث، مفتیان کرام، اہل علم اہل دانش اور ڈاکٹر حضرات میں شیخ الحدیث عبدالستار الحمادمفتی عام مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان،شیخ الحدیث والتفسیر مفتی جماعت حافظ مسعو عالم جامعہ سلفیہ فیصل آباد، شیخ الحدیث والتفسیرمفتی حافظ عبدالستا ر الحماد مرکزالدراسات الاسلامیہ میاں چنوں،شیخ الحدیث والتفسیرمفتی حافظ صلاح الدین یوسف لاہور، شیخ الحدیث والتفسیرمفتی مبشر احمد ربانی لاہور، شیخ الحدیث مفتی محمد یونس محمد یعقوب بٹ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان،شیخ الحدیث والتفسیرمفتی خالد مرجالوی گوجرانوالہ،شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد رفیق اثری جلال پور،شیخ الحدیث والتفسیر مفتی خلیل الرحمان معہدالقرآن الکریم لکھوی کراچی،شیخ الحدیث والتفسیرمولانافاروق احمد الراشدی گوجرانوالہ، شیخ الحدیث قاری صہیب احمد میر محمدی قرآن کالج پھولنگر،شیخ الحدیث والتفسیر مولانا محمد مالک بھنڈرگوجرانوالہ،شیخ الحدیث والتفسیر محمد افضل سردار کراچی، شیخ الحدیث والتفسیرابراہیم خلیل الفضلی اسلام آباد،شیخ الحدیث والتفسیرمفتی عبدالحنان زاہد فیصل آباد،پروفیسر نجیب اللہ طارق فیصل آباد، شیخ علی محمد ابو تراب کوئٹہ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان،مولاناعبدالرحمان سلفی کراچی امیر جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیرچیف ارگنائزرمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان،شیخ الحدیث والتفسیرڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر رئیس المجلس الاسلامی باکستان ورئیس الجامعہ السعیدیہ السلفیہ خانیوال، شیخ الحدیث والتفسیر مولانا محمود الحسن کراچی،شیخ الحدیث والتفسیرحافظ عبدالغفار روپڑی جماعت اہل حدیث پاکستان،شیخ الحدیث والتفسیرپروفیسرعبدالرحمان یوسف المدنی راجووال،پروفیسر حافظ عبیدالرحمان محسن راجووال،مفتی محمد یوسف قصوری امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کراچی، علامہ حافظ ہشام الہی ظہیرلاہور،مفسر قرآن ڈاکٹر حماد لکھوی لاہور، میاں محمد جمیل لاہورتحریک دعوت وتوحید،مولانا محمد سلفی کراچی،مولانا مفتی محمد انس مدنی کراچی،شیخ الحدیث ضیاء اللہ برنی روپڑی لاہور،حافظ عبدالحفیظ روپڑی کراچی، قاری خلیل الرحمان جاوید کراچی، شیخ الحدیث قاری شفیق الرحمان علوی سیالکوٹ، شیخ الحدیث والتفسیرحافظ اسعد محمود سلفی گوجرانوالہ،پروفیسر حافظ محمد عبدالستار سلفی حفظہ اللہ تعالی کراچی،مولانا عبدالمالک مجاہد الریاض امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب، قاری محمد عزیر لاہور،استاذالحفاظ حافظ عبدالستار عبدالعزیز میاں چنوں، استاذ القراء قاری محمد عزیز لاہور،حافظ شاہد رفیق گوجرانوالہ، ڈاکٹرحافظ محمد صارم گوجرانوالہ،ڈاکٹر فیض الابرار کراچی،مولانا محمد رفیق طاہرگوجرانوالہ،شیخ الحدیث احمد صدیق پھولنگر،شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمان شاہین ملتان ،مولانا عبدالمجید خارانی خاران بلوچستان، قاری محمد یعقوب شیخ احمد پور شرقیہ،علامہ سید سبطین شاہ نقوی سرگودھا،مفتی عبدالرحیم ثاقب سموں تھر پارکرسندھ، ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ لاہور،ڈاکٹر حمزہ مدنی لاہور،مولاناابوبکر حنیف اسلام آباد، حافظ اعجاز حسن بہاولپور حافظ معتصم، الہی ظہیر لاہور،حافظ ارشد محموگوجرانوالہ،سیدشفیق الرحمان الدراوی وادی نیلم، مولانا عتیق الرحمان کشمیری راولپنڈی،مولاناابراہیم طارق کراچی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی،حافظ عثمان خالد شیخوپورہ،علامہ بابر فاروق رحیمی لاہور،مولانا عبیداللہ ارشد لاہور،مولانا عثمان صفدر کراچی،مفتی خالد اکرم حفظہ اللہ تعالی حیدر آباد حماد چاولہ کراچی،حافظ محمودعبدالرشیداظہر خانیوال،امتیازاحمد مجاہدلاہور،حافظ عبدالستارعاصم لندن برطانیہ،حافظ محسن جاوید لاہور، محمد علی یزدانی لاہور، محمدعظیم حاصل پوری قاری عبدالباسط المنشاوی لاہور،مولاناعبدالرحمان ثاقب سکھر،شفقت الرحمان مغل پھولنگر مفتی محمد قاسم بنوں،حافظ محمد عرفان اسعدبھکرزبیر بن خالد مرجالوی گوجرانوالہ،قاری عبداللطیف ساجد اسلام آباد،شیخ الحدیث محمد بن عبد اللہ ملتان،شیخ الحدیث حافظ عبدالرحمان سلفی شیخوپورہ،ڈاکٹر محمد انورسلام آباد،ڈاکٹر طاہر محمود اسلام آباد،قاری عبدالحلیم بلال الریاض،مفتی صہیب شاہد دھلوی کراچی،مفتی عبدالوکیل ناصرکراچی،ڈاکٹر اسرائیل فاروقی لاہور،مفتی عبدالحنان سامرودی کراچی،مولاناذکاء اللہ سلیم برمنگھم برطانیہ،مولاناابو ذکوان عبدالستار مدنی مدینہ نبویہ،شیخ عبدالغفار ریحان ظفروال، حافظ عبدالسلام زاہد گوجرانوالہ،حافظ محمد اسلم حنیف لیاقت پور، ڈاکٹر محمد نصر اللہ ملتان، قاری نذیر احمد مدنی ڈیرہ غازیخان،مولانامحمد رفیق مدنی ملتان،مولانا عبدالرحمان عبدالستار سلفی کراچی،پروفیسر حافظ عبدالرزاق ساجد فیصل آباد،مناظر اسلام حافظ محمد یحی عارفی لاہور،مولانا شفیق الرحمان فرخ لاہور،مولانامظفر شیرازی سیالکوٹ، مفتی ابراہیم الحسینوی قصور،حافظ عبدالماجد سلفی لاہور قاری عبدالسلام عزیزی لاہور،ڈاکٹر جواد حیدر رینالہ خورد، مولانابو معاذ حنیف کراچی،ڈاکٹر عبدالرحمان حفیظ اسلام آباد،شیخ الحدیث قاری عبداللطیف بہاولپور،شیخ حماد چاولہ کراچی، شیخ محمد طاہر المدنی پھولنگرشیخ کامران مدنی کراچی،مولانامحمدیونس حیدری لاہور،مولاناالطاف الرحمان گوہرملتان خورد،مولانامحمد احسن سلفی کراچی،حافظ عبدالستار عاصم لندن برطانیہ،ڈاکٹر حامد حماد فیصل آباد،حافظ عبدالماجد جدہ سعودی عرب، مولاناعبدالغفار حازم کراچی،حافظ عبدالجلیل اسلام آباد،قاری عبیداللہ غازی قطر،ڈاکٹر حافظ محمد حماد میاں چنوں، حافظ نعمان مختار لکھوی لاہور،ڈاکٹر حافظ ریاض احمد عاقب ملتان، مولانا محمد ہاشم یزمانی لاہور،قاری اویس احمد سعیدی خانیوال،فضیلۃ الشیخ /حمید اللہ خان عزیز احمد شرقیہ،مولانامحمد اختر صدیق سعودی عرب،مفتی جاسم ادریس سلفی کراچی،ڈاکٹر رضوان عبداللہ خانیوال،ڈاکٹر شہباز حسن لاہور،پروفیسر اکرم حریری ملتان محمد سلیم آصف قصور،مولانامحمد ابراہیم طاہر کیلانی لاہور،مولانامختار مدنی ستیانہ بنگلہ فیصل آباد حافظ ندیم ظہیر لاہو،مولانا نعیم الرحمان شیخوپوری شیخوپورہ، قاری محمد انس سعیدی خانیوال،مولاناغلام مصطفی فاروق حفظہ اللہ تعالی سمبڑیال،مولاناحافظ عبدالحق حقانی جہانیاں،مولاناعمیر عبدالرحمان المدنی راجووال مولانا عبدالوھاب سٹھیار کراچی،مولاناعبداللہ سلفی حفظہ اللہ تعالی لاہور،مولاناعبدالقادر سلفی پتوکی،قاری بلال حفظہ اللہ تعالی قصورقاری ابراہیم بلوچ سعودی عرب،مولانا محمد الیاس بٹ حفظہ اللہ تعالی ساہیوال،مولاناعبدالمنان شورش ڈیرہ غازی خان،حافظ فیض اللہ ناصر لاہور،مولانا عبدالخالق آفریدی کراچی، حافظ عتیق الرحمان ملک بشیر لاہور،مولانا عبدالرحمان سلفی حفظہ اللہ تعالی راجن پور،حافظ عثمان یوسف لاہور مولاناعبدالجبار آزاد کشمیر،حافظ عثمان لطیف جھنگ،حافظ انس مدنی لاہور
جبکہ وطن عزیز پاکستان کے تقریبا اڑھائی سو کے قریب علماء ومشایخ، مفتیان نے اس اعلامیہ کی تائید وتوثیق کرتے ہوئے اس سے کلی طور پر اتفاق کیا، اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مساجد کوبند کرنے سے اجتناب کیا جائے، لوگوں کو رجوع الی اللہ، توبہ، استغفار، انابت الی اللہ کی ترغیب تمام چینلز اورحکام بالا بالخصوص چیف آف آرمی سٹاف اور صدر پاکستان کی طرف سے کرنی چاہیے، تاکہ اللہ تعالی اس ناگہانی مصیبت کوہم سے ٹال دے اور ہم سے راضی ہوجائے۔
حدیث نبوی ہے نہ دوسروں کونقصان پہنچایاجائے اورنہ خود نقصان اٹھایاجائے
کروناوائرس کے کنفرم مریضوں کے لئے مسجدمیں باجماعت نمازپڑھناجائزنہیں
مساجد کوجبراََ بندکرواناناجائزاورحرام ہے
حکومتی اداروں اورمساجدانتظامیہ کافرض ہے کہ پریشانی کے ماحول میں عوام الناس کاحوصلہ بلندرکھیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -