بنوں، اراضی کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ، 2جاں بحق، 6زخمی
بنوں (بیورورورٹ) بنوں ڈومیل میں فریقین کے مابین فائرنگ2افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے تھانہ ڈومیل کی خدود واقع ترخوبہ کلاں بودین خیل ڈومیل میں دو فریقین کے درمیان زمین کے کھدائی کے تنازعہ پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران مبینہ ملزمان گلزار عرف بالی، طور علی شاہ پسران محمد رحمان عرف خان گل، فرمان حضرات خان،زاہد خان عنایت اللہ پسران ارداد خان بنور خان ولد فضل خان، فیض محمد ولد نور محمد ساکنان ترخوبہ کلاں بودین خیل نے فائرنگ کرکے ظفران ولد عبدالجبار او ر عامر عزیز ولد عزیز خان ساکن بودین خیل کو موت کے گاٹ اتار دیا جبکہ فہیم اللہ، عارف اللہ پسران عبد الجبار، محمد نور ولد محمد فاروق، عزیز خان ولد مقرب خان گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گئے جبکہ مبینہ ملزمان عمران، عارف خان، فہیم خان پسران جبار خان ساکنان ترخوبہ کلاں بودین خیل نے فائرنگ کرکے گلزار علی شاہ ولد خان گل اور فیض محمد ولد نور محمد کو زخمی کر دیا جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا وجہ عداوت زمین کے کھدائی پر تنازعہ بتایا گیا ہے ڈومیل پولیس نے دونوں فریقین کے مجروحین کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی