ٹائیگر فورس کے نام پر عمران فورس نہ بنائی جائے‘ فائق شاہ

ٹائیگر فورس کے نام پر عمران فورس نہ بنائی جائے‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے نام پر عمران فورس نہ بنائی جائے بلکہ تمام شعبوں اور جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمائندگی دی جائے ورنہ ماضی کی طرح اقرباء پروری اور کرپشن کے الزامات میں اصل کام دب جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کے ذریعے جانبداری،دھونس اور سیاسی رشوت اور مفادات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا لہٰذا دیگر سیاسی اور دینی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور کرپشن بھی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کورونا کے خلاف جنگ میں سولو فلائٹ ترک کر کے تمام صوبوں اور اکائیوں کو ساتھ لیکر چلیں ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ انا،تکبر اور غرور کے چنگل سے نکلیں اور متحد ہو کر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں تب ہی کامیابی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی ایک پائیدار اور جامع حل اور حکمت عملی دے رہی ہے اپنے تمام تر سیاسی مفادات ترک کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -