اے سی پبی کے زیر صدارت آئمہ کرام کا اجلاس

اے سی پبی کے زیر صدارت آئمہ کرام کا اجلاس

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر پبی مس بینش اقبال کی صدارت میں تحصیل پبی کے آئمہ کرام۔خطیب جامع مساجد اور علما کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پبی نے علما کرام سے اپیل کی مساجد میں نماز اور خاص کر نماز جمعہ کے دوران مساجد میں حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جمعہ المبارک کے مختصر خطبے میں کورونا وائرس کی بیماری کے حوالے سے عوام کو معلومات دی جائے اور عوام میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ضروری ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے تاکید کی جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی نے تحصیل پبی میں اشیائے خوردونوش کے حوالے سے بھی شرکا کو آگاہ کیا کہ اشیائے خوردونوش علاقے میں وافر مقدار میں موجود ہے آٹا ہر گاوں کو بروقت پہنچ رہا ہے اور اس سارے عمل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ کسی قسم کی بے قاعدگی کی صورت میں براہ راست ان کو آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر مولانا سمیع الرحمن یوسفی نے علما کی جانب سے اے سی پبی کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی ہدایات پر پوری طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -