صوابی،دریائے سند ھ میں ڈوبنے والے 2 افراد میں سے ایک کی نعش برآمد
صوابی(بیورورپورٹ)موضع بیکا ضلع صوابی میں لکڑیاں لانے کے دوران دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو افراد میں سے قاری ابو ذر کی لاش جمعرات کے روز نکالی گئی جب کہ ایک نوجوان گوہر علی کی لاش کی تلاش جاری ہے دونوں بدھ کی سہ پہر دریائے سندھ کے بیلا جات سے لکڑیاں لانے کے لئے گئے تھے کہ اس دوران دونوں گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کو نکالنے کے لئے فوری طور پر پہنچ گئی اور ہنگامی طور پر لاشوں کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دی گئی۔آپریشن کے دوران 23سالہ قاری ابوذر ولد شکیل احمد کی لاش جمعرات کی صبح پانی سے نکالی گئی متوفی قاری ابوذر کو جمعرات کی سہ پر اپنے آبائی گاؤں موضع بیکا میں سپر د خاک کر دیا گیا جب کہ دوسری لاش عابد کی تلا ش جاری ہے۔