حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں کوکسی صورت بھی نظر انداز نہ کیا جائے،اے این پی

حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں کوکسی صورت بھی نظر انداز نہ کیا جائے،اے این پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سماجی شخصیت عبید حسین نے پشاور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں کوکسی صورت بھی نظر انداز نہ کیا جائے کورونا وبا سے ڈرنے کی بجائے صفائی اور احتیاطی ہتھیاروں سے اس کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے عزم سے انشئا اللہ سے اس موذی وبا کو شکست دے کر ہی رہے گی۔ انہوں نے اپنی پارٹی اور پشاور کے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں تک محدود اور گھروں سے غیر ضروری طورپرباہر جانے گریز کریں۔