شانگلہ کے اسسٹنٹ کمشنر واجد علی خان کا مختلف بازاروں کا دورہ

شانگلہ کے اسسٹنٹ کمشنر واجد علی خان کا مختلف بازاروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے اسسٹنٹ کمشنر واجد علی خان کا مختلف بازاروں کا دورہ،عوام سے تعاون کے اپیل،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے خاطر جامع مساجدوں میں نماز جمعہ سمیت اجتماعات پر پابندی عوامی مفاد میں ہے۔ حکومتی اقدامات صرف اور صرف موزی مرض کی مزید پھیلاؤ کرکنے کیلئے ہیں نہ کہ اپنے عوام کو امتحان میں ڈالنا یہ مشکل فیصلے عوامی مفادات میں ثابت ہونگے۔ پاکستان کے تمام علماء کرام نے متفقہ طوور پر موجود ہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے سے تنبہہ کیا ہے تاکہ عوام محفوظ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان و دیگر انتظامی حکام نے جمعرات کے روز جامع مسجد الپوری میں مختلف علاقوں کے علماء کرام اور مساجد کے پش اماموں کے مشترکہ اجلاس میں کہی۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کرنے والے کو سختی سے نمٹا گیا۔انھوں نے عوام اور انجمن تاجران سے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم سب کو کورونا وائرس کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہے۔ بازاروں کی بندش کا فیصلہ عوامی مفادات میں ہے اور عوام انتظامیہ کے ساتھ ملکر شریف شہریوں ہونے کا ثبوت دیں۔ انھوں نے علماء کے تعاون پر ان کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں علماء کی تعاون ناگزیر ہے اور ان کے تعاون ہی سے علاقے میں انتظامی ہدایات پر عمل ہی ممکن ہو سکتا ہے۔۔