رہائی اور ضمانت، ہائیکورٹ کے آرڈرزبدز یعہ ای میل بھجوائے جائینگے

رہائی اور ضمانت، ہائیکورٹ کے آرڈرزبدز یعہ ای میل بھجوائے جائینگے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث قیدیوں کی رہائی اور ضمانت کے ہائیکورٹ کے احکامات ای میل کے ذریعے متعلقہ ٹرائل کورٹس کو بھجوانے کاحکم جاری کردیا،چیف جسٹس کی ہدایت پرایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل)عمران صفدر نے صوبے بھر کے سیشن ججوں کومراسلہ بھجوادیاہے،جس میں کہا گیاہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، ایسی صورت حال میں ملزمان کی رہائی اورضمانت سے متعلق ہائی کورٹ کے آرڈرز بذریعہ ای میل بھجوائے جائیں گے،یہ احکامات ڈی ای اوز عابد علی اور جنید ملک ای میل اکاؤنٹ dispatch12@gmail.com کے ذریعے بھجوائیں گے، مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ ای میل سے بھجوائے گئے رہائی کے احکامات کی ہائیکورٹ کریمنل برانچ کے ایڈمن آفیسر کوآرڈینیٹر افتخار احمد سے تصدیق کے بعدان پر عمل درآمد کیا جائے،مراسلہ میں تصدیق کے لئے کریمنل برانچ کے ایڈمن آفیسر کوآرڈینیٹر افتخار احمد کا سرکاری ٹیلی فون نمبر بھی دیا گیاہے،مراسلہ میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تاحکم ثانی ای میل کے ذریعے بھیجے گئے احکامات کو قانونی طور پر درست تصور کیاجائے۔

رہائی احکامات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -