کرونا ریلیف فنڈ،صنعتکار حسین داؤد کا ایک ارب روپے دینے کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی)ممتاز صنعتکار حسین داؤد نے وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے ممتاز صنعتکار اور اینگرو کارپوریشن کے سربراہ حسین داؤد نے اپنے خاندان اور داؤد فاونڈیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں حسین داؤد کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سدباب کیلئے حکومت اور مختلف اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔حسین داؤد کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ملک کے اہم مسائل کے حل کیلئے کوشش کر تے رہے ہیں اور جب قوم مشکل میں ہو توبنیادی اخلاقی اقدار کے مطابق ایسا کرنا اور ضروری ہوجاتا ہے۔
حسین داؤد