گورنر پنجاب کابغیر پروٹوکول شہر میں پولیس ناکوں کا دورہ
لاہور (کر ائم رپو رٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ کے روز لاک ڈاؤن کے حوالے سے شہر میں لگائے گئے پولیس ناکوں پر عوام کے ساتھ پولیس رویہ کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا۔ گورنر پنجاب بغیر کسی پروٹوکول کے ایک پرائیویٹ مہران گاڑی میں بیٹھ کر شہر کا گشت کرتے رہے۔ پولیس ناکوں پر پولیس کا عوام کے ساتھ رویے کا جائزہ لیتے رہے ایک پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والا بحران پہلے کبھی نہیں دیکھا اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ لاہور کے 90 فیصد عوام حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو 5 فیصد لوگ عمل نہیں کر رہے وہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے منہ پر ماسک اور سر پر ہیٹ پہن رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ناکوں پر پولیس تمام شہریوں کے ساتھ یکساں برتاؤ اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کرونا سے بچنے کے لئے وہ اپنے گھروں میں ہی قیام کرے۔
چودھری سرور