گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے فقیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے جس نے بتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق یاسین ولد فتح خان سکنہ افغان کالونی نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے گھر کے سامنے سے کسی ملزم نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد جاوید اختر ملزم کی تلاش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی نگرانی شروع کی جس کے دوران گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث اصل ملزم ریاض ولد خان محمد سکنہ کوہاٹ روڈ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز اسے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -