لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گاڑی سمیت گرفتا ر

لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گاڑی سمیت گرفتا ر

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے ضلع خیبر سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر ر ہاتھا کہ حیا ت آباد پولیس نے تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے9 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی،گرفتار ملزم نے منشیات ضلع خبیر سے پشاور اور دیگر اضلاع کو سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ا یس پی کینٹ تصور اقبال کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ا یس پی کینٹ تصور اقبال نے ضلع خیبر کی جانب سے شہر میں داخل ہونیو الے تمام اہم راستوں کی نگرانی شروع کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، جس پر اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آبا د ظفر خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ جمرود روڈ ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبرLEB.8686 کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی کی خفیہ خانوں سے 9 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمدکر کے ملزم جما ل ولد مبار ک جان سکنہ جمرود کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے منشیات ضلع خبیر سے پشاور اور دیگر اضلاع کو سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -