باچاخان یونیورسٹی چارسدہ ٹیچرز ایسوسی ایشن (بیوٹا) کا ایک اجلاس

باچاخان یونیورسٹی چارسدہ ٹیچرز ایسوسی ایشن (بیوٹا) کا ایک اجلاس

  

چارسدہ(بیو رو رپور ٹ)باچاخان یونیورسٹی چارسدہ ٹیچرز ایسوسی ایشن (بیوٹا) کا ایک اجلاس بذریعہ ویڈیولنک زیر صدارت ڈاکٹر اکرام اللہ خان منعقد ہوا کابینہ نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے لئے نئے وائس چانسلر کے تقرری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ یونیورسٹی کے بگڑتی ہوئی تدریسی ٗمعاشی اور انتظامی امور کا تدارک کیا جاسکے اور بے یقینی کی صورتحال سے نکالا جاسکے۔ کابینہ نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ موجودہ ملکی حالات میں وائس چانسلروں کے انٹرویوز بذریعہ ویڈیو لنک لئے جائیں تاکہ ان کی تعیناتی کے عمل کو بروقت یقینی بنائی جاسکے بیوٹا نے مطالبہ کیا کہ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے لئے ایک ایسے ماہر اور تجربہ کار وائس چانسلر کو تعین کیا جائے جو کہ ملازمین کو ذہنی اذیت ٗ بے جا قانونی چارہ گوئی اور حبس بے جا میں مبتلا کرنے کے بجائے ان سے جدید تحقیق میں کام لیا جاسکے تاکہ وہ ملک کو درپیش چیلنجرز جیسے کورونا ٗڈینگی ٗلوکسٹ(Locust)اور لشمینیا جیسے آفات سے نمٹنے کے لئے اپنا عملی کردار ادا کرسکے۔ملک کو درپیش معاشی بحران کے پیش نظر بیوٹا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی میں غیر ضروری تعمیرات کو فی الفور روک لے اور مذکورہ پراجیکٹ کو یونیورسٹی کے اپنی زمین میں نئے وائس چانسلر کے تعیناتی تک مؤخر کیا جائے کیونکہ یونیورسٹی کی موجودہ عمارت لیز پر ہے۔ یونیورسٹی کے محدود معاشی وسائل کے پیش نظر وائس چانسلر کو غیر ضروری تقرریوں اور اخراجات سے روکا جاسکے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں اور طلباء و طالبات کو ریسرچ کے بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -