پنجاب حکومت کا تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنیوالے شرکاء کی فہرستیں بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنیوالے شرکاء کی فہرستیں بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت نے دوسرے صوبوں اور بیرون ممالک تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی افسروں کو حکم دیا کہ تبلیغی اجتماعات کے شرکاء کی فہرستیں فراہم کریں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوار، اجلاس میں بتایا گیا کہ تبلیغی جماعت کے تمام ارکان کی سکریننگ تقریبا مکمل کر لی گئی ہے۔ اجلاس میں صوبہ میں دودھ، دہی کی دکانیں رات آٹھ بجے تک کھلی رکھنے، محکمہ لائیو سٹاک اور سوشل ویلفیئر کی موبائل گاڑیاں عوام کی سکریننگ کیلئے استعمال کرنے اورہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاوہ معمول کے علاج معالجے کیلئے اوپی ڈیز کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، چیف سیکرٹری نے کہا کہ دودھ،دہی کی دکانیں رات آٹھ بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ عوام کی سہولت اوردکانداروں کومالی نقصان سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا ہے، انہوں نے قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے کمشنرز کو دالوں کے ڈیلر سے رابطہ رکھنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس اہلکاروں، وارڈنز اور دیگر عملہ کی سکریننگ کروائی جائے،ایک ضلع سے دوسرے میں قیدیوں کی منتقلی کے دوران انتظامیہ رابطے میں رہے،سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ انصاف امداد پروگرام کے تحت اب تک97لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
فہرستیں طلب