بنوں،کورونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے کے باوجود عوام سنجیدہ نہیں

بنوں،کورونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے کے باوجود عوام سنجیدہ نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)ضلع بنوں میں کورونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے اور ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے باوجود بنوں کے عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں اور بازاروں میں غیر ضروری رش کو منتشر کرنے کیلئے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عبدالمجید خان مروت نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بنوں کے بازاروں میں کریک ڈاؤن کیا اور رش والی جگہوں پر غیر ضروری افراد کو بھگاکر دکانوں کو بند کرادیا انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن عوام کی حفاظت کیلئے کیا جارہا ہے یہ ملک وقوم کے مفاد میں ہے لہذا عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور بازاروں میں رش نہ بنائیں حکومت،ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کی حاطر یہ سب کچھ کررہی ہے خدان نخواستہ خالات مذید خراب ہوگئے تو لاک ڈاؤن میں مذید سختی لائی جاسکتی ہے اسلئے عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ورنہ آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیا جائیگا اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔