ایم سی بی کا ضرورتمندوں میں راشن کی تقسیم کیلئے 50لاکھ روپے کا عطیہ

  ایم سی بی کا ضرورتمندوں میں راشن کی تقسیم کیلئے 50لاکھ روپے کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ) ملک کے بڑے بینکوں میں سے ایک ایم سی بی بینک نے خدمت خلق کیلئے کام کرنیوالی قابل بھروسہ این جی او جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو پچا س لاکھ روپے عطیہ کئے ہیں تاکہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورتمند خاندانوں میں راشن کے پیک تقسیم کئے جا سکیں۔ایم سی بی ہاؤس لاہور میں منعقد ہ چیک دئیے جانے کی تقریب میں میاں محمد منشا، چیئرمین ایم سی بی بینک نے ڈاکٹر حسین جعفری ایگزیکٹو ممبر جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو عطیہ کا چیک دیا۔ اس موقع پر علی عامر ایگزیکٹو ممبر JSCD، ریحان مجیب پروگرام منیجر JSCD اور حسین نواز تارڑ گروپ ہیڈ سیکورٹی اینڈ مارکیٹنگ بھی موجود تھے۔ JSCD نے دیہاڑی دار طبقہ میں راشن پیکیجز کی تقسیم کی مہم شروع کی ہے جو کرونا وائرس کے بڑھتے خطرہ کے پیش نظر لگائے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی روزی کمانے سے قاصر ہیں، کرونا وائرس جس نے لوگوں کی روزمرہ زندگی کوبہت حد تک متاثر کیا ہے۔ ہر راشن پیک کی قیمت 3200/- روپے ہیں جس میں ضروری اشیاء آٹا، چاول، دالیں، چینی، گھی، نمک، صابن، چائے پتی، تمام مصالحہ جات اور کیک رس شا مل ہیں جو ضرورت مند خاندان کی ضرورت ہیں۔ JSCD نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں دس ہزار خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا ذمہ اُٹھایا ہے۔ JSCD ،2002 میں قائم کی گئی ایک قابل بھروسہ سماجی تنظیم ہے جو خاص طور پر صحت، تعلیم اور معاشرے کے محروم غیر مراعات یافتہ طبقہ کیلئے خدمات سر انجام دے رہی ہے اس کی خاص توجہ خواتین اور بچوں پر ہے۔ ایم سی بی بینک، بینک فار لائف ہے جو اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگا ہ ہے جس نے تعلیم، صحت، ماحول اور ماضی سے آگاہی کے متعلق بہت سے اقدامات اُٹھا رکھے ہیں جن میں ایدھی فاؤنڈیشن، شوکت خانم میمیوریل کینسر ہسپتال، سلیم میمیوریل ٹرسٹ ہسپتال اور پینک ربن شامل ہیں۔
ایم سی بی