کسووال میں تبلیغی جماعت کے 9افراد کی آمد، مسجد قرنطینہ بنا دی گئی
کسووال(نمائندہ خصوصی)کسووال کے نواحی گاؤں میں تبلیغی جماعت کے 9افراد کی آمد پرپولیس نے مسجد کو ہی قرنطینہ بنا دیا۔تفصیلا ت کے مطابق کسووال کے نواحی گاؤں 17چودہ ایل میں تبلیغی جماعت کے 9افراد مسجد میں آئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کسووال رانا امتیاز حسین نون نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے گرد فورس لگا کر سیل کر دیا،محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، محکمہ صحت کی ٹیم نے ان کے ٹیسٹ کیے۔ان میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں، اس تبلیغی جماعت میں کل 9 افراد شامل ہیں۔ جن میں 4 نائجیریا کے، 4 کوہاٹ اور ایک پنجاب کا شخص تھا۔انتظامیہ نے اس گاؤں کی مسجد کو قرنطینہ بنا دیا ہے۔تبلیغی جماعت کے 9افراد کو 14 دن کیلئے گاؤں کی اسی مسجد میں رکھا جائے گا۔
کسووال مسجد