بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شہزاد ٹاؤن میں ڈیس انفیکٹ سپرے

بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شہزاد ٹاؤن میں ڈیس انفیکٹ سپرے

  

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اسلام آباد کے مزید ایک اور علاقے شہزاد ٹاؤن کو پاکستان کی واحد اور دنیا کی جدید ترین درآرمد کردہ ملٹی فنگشن ڈسٹ سپریشن مشینری کے ذریعے تیز رفتاری کے ساتھ علاقوں پاک کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے۔ WHOکی تجویز کردہ اصولوں کے مطابق کیمیکل ڈس انفیکٹ سلوشن سے اسپرے کے ذریعے کیمیکل کو ضائع کیے بغیر رہائشی اور پبلک ایریاز کو بہتر طریقے سے ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے چونکہ یہ ٹرک تیز رفتاری کے ساتھ وسیع رقبے کو باآسانی سینیٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد اسپرے مشینری کے ذریعے علاقوں کو کرونا وائرس سے پاک کرنے کا عمل تیزی کیساتھ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی واحد مشین ہے جو تیزی کے ساھتا ایک بڑے رقبے کو باآسانی سینیٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے چند ہفتوں کے ا ندر یہ مشینری چائنہ سے منگوائی جو وہاں آپریشن میں استعمال کی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بارہ کہو، سملی ڈیم روڈ،پینسرہ، پی ٹی وی کالونی اور دیگر اطراف میں آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں سے وائرس کی تصدیق کے پیش نظر یہاں یہ جراثیم کش سپرے کی جا رہا ہے اور آگے بھی یہ عمل جاری رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر اسد صاحب کا کہنا تھا کہ ”ہم ایک ایک گھر گلی کوچے میں یہ سپرے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رہے ہیں اور آگے بھی کریں گے۔ ورلڈ کے زبردست ماہرین ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہم لوگوں کو معلومات فراہم کر رہے ہیں اور جو Dosageہم دے رہے ہیں وہ Health Experts کی بنائی ہوئی ہیں“ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحریہ مشکل گھڑی میں حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہے اور رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -