فیصل آباد، چوری، ڈکیتی کی 24وارداتیں، لاڈاؤن سے پریشان عوام کنگال
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 24وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ لاکھوں روپے کی نقدی‘ ایک رکشہ‘ چھ موٹر سائیکل‘ لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ درجن بھر موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔نامعلوم ڈاکوؤں نے مختار سے 53ہزار‘ نوشیر سے 47ہزار‘ موبائل‘ مقبول سے 30ہزار‘ موبائل شمیم کے گھر سے بیس ہزار‘ ظفر سے بیس ہزار‘ اقبال‘ عدننان‘ تنویر‘ علی‘ لیاقت‘ تنویر سے نقدی‘ موبائل فونز‘ اعجاز اور جاوید سے 26ہزار نقدی‘ موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین لیں اور فرا رہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ انس‘ نوراحمد‘ اعجا ز احمد‘رمضان اور فیاض کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ لیاقت علی کا رکشہ‘عمران‘ نعمان‘ شہباز اور محمد عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔
وارداتیں