کراچی، 80ایکڑ پر محیط نئے قبرستان میں پہلے کرونا متاثرہ شخص کی تدفین
کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے شہر قائد میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کیلئے نیا قبرستان بنا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک نیا قبرستان بنایا گیا ہے جہاں کرونا سے مرنے والے شہریوں کو دفنایا جائے گا، یہ قبرستان80 ایکڑ پر محیط ہے، جہاں پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کیلئے 5 قبرستان مختص کیے گئے تھے، جن میں محمد شاہ، مواچھ گوٹھ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا اور سرجانی کے قبرستان شامل تھے۔گورکنوں کے حفاظتی لباس کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جس پر پی ڈی ایم اے سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
نیا قبرستان