تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹرمیں تبدیل علاقہ شناوڑی مکمل لاک ڈاؤن

تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹرمیں تبدیل علاقہ شناوڑی مکمل لاک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (بیورورپورٹ)تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹر میں تبدیل علاقہ شناوڑی کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تبلیغی جماعت کے مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے ارسال کر دئیے گئے ہیں ہنگو بازار میں آج تیرویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن جاری اشیائے خورد نوش میڈیکل سٹوروں نان بائی کی دکانوں کریانہ دکانوں کے علاوہ تمام بازار بند فرنٹیئرکور اور پولیس کے دستے بازاروں اور شہر داخل ہونے والے راستوں پر تعینات سخت چیکنگ جاری شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہسپتال کو مکمل طور پر آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہنگو طیب عبداللہ نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ شناوڑی میں کراچی سے تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے بتیس سالہ فرہاد اللہ نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد علاقہ شناوڑی کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگو تبلیغی مرکز کو بھی مکمل طور پر قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے انہوں نے مذید بتایا کہ تبلیغی جماعت میں مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کے نمونے لیکر لیبارٹری کو ارسال کئے گئے ہیں جبکہ مریض کو شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو مکمل طور پر آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہنگو دوآبہ اور ٹل کے بازاروں میں صرف اشیائے خورد نوش کی دکانوں جس میں کریانہ سٹور جنرل سٹور نان بائی کی دکانیں سبزی اور فروٹ کی دکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں باقی تمام بازاریں اور مارکیٹ بند ہیں آج تیرویں روز بھی ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہنگو پولیس اور فرنٹیئرکور کے جوان بازاروں اور شہروں کو داخل ہونے والے راستوں پر تعینات ہیں ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں عام ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے پرائیویٹ گاڑی میں صرف دو افراد کو جانے کی اجازت ہے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جس کے تحت موؤٹر سائیکل کیؤ ڈبل سواری اور تین افراد سے ذیادہ کے اجتماع سے ذیادہ پر پابندی ہے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام مساجد میں پانچ افراد سے زیادہ نماز ادا کرنے پر بھی پابندی ہے انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے ذریعے ضلع بھر میں جراثیم کش اسپرے کئے جا رہے ہیں جبکہ ہنگو کے عوام اپنے مدد آپ کے تحت بھی اپنے اپنے علاقوں میں بھی جراثیم کش سپرے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہنگو میں حالات قابو میں ہے۔