بنوں،کورونا وائرس،لنک روڈ پر 10 مدرسے بند

بنوں،کورونا وائرس،لنک روڈ پر 10 مدرسے بند

  

بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان نے لنک روڈ پر10مدرسے جو جزوی طور پر کھلے تھے بند کردیئے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب کو روکاجا سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس ایک وباء کی صورت میں ہمارے سامنے ہے اس لئے اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ بحثیت ِ قوم ہم سب نے مل کر کرونا وائرس کا جوانمردی سے سامنا کر کے شکست دینی ہے اور بطورِ ریاست خودکو ایک با وقار قوم کی مانندمنوانا ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ رش والی جگہوں میں جانے اور لوگوں سے ملنے سے گریز کریں اور بوقتِ ضرورت ایک دوسرے سے6فٹ فاصلے پررہا کریں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے عامر کیفے کا دورہ کیا اور وہاں قرنطینہ سنٹرز غوریوالہ، ککی کے ٹائپ ٹو ہسپتالوں اور خلیفہ گلنواز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز کے مریضوں کو فراہم کیے جانے والے کھانوں کے معیار اور مقدار کو چیک کیا۔واضح رہے کہ تمام قرنطینہ سنٹرز میں الگ کئے گئے مریضوں کیلئے کھاناضلعی انتظامیہ پہنچا رہی ہے جو عامر کیفے تیار کر تی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -