صوابی،پاک آرمی کے میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کا دورہ
صوابی(بیورورپورٹ)پاک آرمی کے جے او سی میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے صوابی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی صوابی شاہد محمود، ڈی پی او عمران شاہد اور دیگر آفسران کے ہمراہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج، باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ کر کے وہاں کورونہ وائرس سے بچاؤ کے لئے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے اس موقع پر ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کو بھر پور طریقے سے عملی جامہ پہنانے پر ڈی پی او عمران شاہد کے عملی اقدامات کو سراہااس موقع پر ڈی سی شاہد محمود اور ڈی پی او عمران شاہد نے میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع صوابی میں لاک ڈاون بھر پور طریقے سے کامیابی سے جاری ہے۔ اور اس سلسلے میں عوام پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔دریں اثناء ڈی پی او عمران شاہد نے پاک آرمی کے آفسران کے ہمراہ مختلف تھانوں، پولیس چیک پوسٹس،مختلف علاقوں میں ناکہ بندیوں، عوامی مقامات، بینکس اور دیگر عوامی جگہوں کا دورہ کر کے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے حوالے سے دفعہ 144کے تحت پولیس نے قانونی کارروائیاں مزید تیز کر دی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دی۔ڈی پی او عمران شاہد نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلے کیونکہ کورونہ وائرس کا واحد علاج اختیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس، پاک آرمی، محکمہ صحت سمیت تمام دیگر متعلقہ ادارے اس آفت سے نمٹنے کے لئے اپنا کر دار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں ہم سب نے مل کر نہ صرف اس موذی مرض کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ اس کو شکست سے دوچار کرنا بھی ہے۔