پیپلزپارٹی کا کرونامتاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا کرونامتاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کرونا متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ،صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور پارٹی رہنماپیسے جمع کرائیں گے،پارٹی کے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں ملکی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی امداد بھیج سکتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنئیر حسین بخاری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط سے آگاہ کر دیا ہے،اکاؤنٹ صرف کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ریلیف کے لیے ہی استعمال ہوگا، خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ قوانین کے مطابق اکاؤنٹ اور ڈونرز کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہوتا ہے،پارٹی اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی رقوم اور اخراجات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے گا۔
ریلیف فنڈ