انسپکٹر جنرل فرنیئر کور ساؤتھ کا ڈیرہ کے مختلف شہروں کا دورہ

انسپکٹر جنرل فرنیئر کور ساؤتھ کا ڈیرہ کے مختلف شہروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈیرہ اسماعیل خان: انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور خیبر پختون خوا (ساؤتھ) نے کورونا وائرس کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، سٹیشن کمانڈر، ریجنل پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور خیبر پختون خوا(ساؤتھ) نے گومل میڈیکل کالج قرنطینہ سینٹر اور مفتی محمود ہسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات و انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے اقدامات کو سراہا۔ آخر میں انہوں نے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔