عزیزاللہ گران کا نوازشریف کڈنی ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ کا دورہ

عزیزاللہ گران کا نوازشریف کڈنی ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ممبرصوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران نے نوازشریف کڈنی ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس نوازشریف کڈنی ہسپتال ڈاکٹر غلام رحمانی نے ممبرصوبائی اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دی ممبرصوبائی اسمبلی نے ہسپتال میں بہترین انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی اور ہسپتال کے تمام عملے کو شاباش دی اور کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور مرکزی حکومتیں اس مشکل گھڑی میں بہتر سے بہترین اقدامات اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں اس مصیبت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیرا علیٰ محمود خان خود حالات کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے نہایت خوشی ہے کہ ہمارے ہیلتھ ورکرز جن میں ڈاکٹر ز،نرسز،پیرامیڈیکس اور یہاں تک کہ ہمارے ہسپتالوں میں کام کرنے والے کلاس فور ملازمین جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں مریضوں کی تعداد بہت کم ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی حالات قابو میں رہیں گے انہوں نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستانی قوم خصوصاً اہلیان سوات نے ملک وقوم کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ان تاریخ میں مثال نہیں ملتی اب جو حالات ہیں ان میں بھی ہمارے غیور عوام انتظامیہ اور میڈیکل ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود ہیں تاکہ یہ مرض پاکستان میں وبائی شکل اختیار نہ کرے،اس موقع پر ڈی ایم ایس نواز شریف کڈنی ہسپتال ڈاکٹر شوکت سلیم، عزیز اللہ گران کے سیکرٹری میاں جی اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -