نادرا نے سندھ حکومت کو ڈیٹا فراہم نہ کرنے کے الزام کی تردید کردی
اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کی جانب سے عائد کردہ اس الزام کی تردید کردی کہ ادارہ سندھ حکومت کو امداد کی فراہمی کیلئے ڈیٹا فراہم نہیں کررہا ہے۔تفصیلات کے مطاق سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں الزام عائد کیا تھا نادرا امداد کی فراہمی کیلئے ڈیٹا فراہم نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی سے ایس ایم ایس کیلئے نمبر کی ویریفکیشن کا اب تک انتظار کیا جارہا ہے،جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی ٹیکس دہندگان کی تفصیلات فراہم کرنے میں سستی سے کام لے رہا ہے،جس پر نادرا کی جانب سے ٹوئٹر پر ہی پی پی پی رہنما کی ٹوئٹ کے جواب میں ان کے الزام کو مسترد کردیا گیا۔ترجمان نادرا کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ شیری رحمن کی جانب سے ’ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت پر عائد کیا گیا الزام بے بنیاد ہے۔
نادرا سندھ