اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی افغانستان میں جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی افغانستان میں جنگ بندی کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے افغان تنازعے کے فریقین سے جلد از جلد فائربندی کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جنگ بندی کی صورت ہی ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ اقتدار کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ چند روز پہلے امریکا نے افغانستان کی مالی امداد واضح طور پر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ افغانستان میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس حوالے سے مثبت اقدامات بروئے کار لائیں جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ ان کی زندگیاں آسان ہوسکیں۔

مزید :

علاقائی -