کورونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے ایک امتحان، محمود خان
بنوں (آئی این پی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے ایک امتحان ہے اس وقت پوری دنیا اس وائرس کی زد میں آچکی ہے حکومت وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے جزوی لاک ڈاون کے باعث دیہاڑی دارطبقہ متاثر ہوا لیکن حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے خیبر پختونخوا میں 21لاکھ خاندانوں کیلئے 32ارب روپے کا پیکج منظورکیا ہے احساس پروگرام کے تحت ان خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ہم لوگوں کو بے روز گار نہیں کرنا چاہتے اس لئے مکمل کرفیو نہیں لگا یا لا ک ڈاوؤن کا مقصد؛وگوں کو بے روز گار کرنا نہیں بلکہ یہ آنے والی صحت مند معاشرے کا سوال ہے لاک ڈاؤن کو کامیاب کرانے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں عو ام ختیاطی تدابیر خصوصا سوشل ڈیسٹینس پر عمل کریں حکومت دکھ کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے حکومت جو کر سکتی تھی ہم نے کیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے 32 ارب روپے کا پیکج دیا ہے اُنہوں نے کہا کہ کمی ضرور ہیں لیکن میں مطمئن ہوں طبی آلات کی کمی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ان خیا لا ت کا اظہار اُنہوں نے بنوں یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری کاظم نیاز، ایم پی اے ملک پختونیار خان بھی ہمراہ تھے کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق، ڈی آ ئی جی بنو ں عبدالغفور آفریدی، ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیاز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عابد زمان،اقوام بنوں کے رہنما ملک امجد خان، سرکل آفیسر وزیر سب ڈویژن ملک شیراکبر خان اور صدر پریس کلب محمد عالم خان نے اُن کا استقبال کیا وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ بنوں کے حوالے سے کچھ عناصر بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ پورے صوبے سے یہاں کورونا کے مریض لائیں گے لیکن ایسا ہر گز نہیں یہاں صرف بنوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کا علاج معالجہ ہو گا تبلیغی جماعتوں کو دوستوں کو سہولیات مہیا کریں گے یہ ہمارے بھائی اور مہمان ہیں اس طرح کے حالات میں چیزیں بھی مہنگی ہو جاتی ہیں لیکن ہم نے یہ کنٹرول کرنا ہے خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ خاندان ہیں احساس پروگرام کے تحت انہیں پیسے دے رہے ہیں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اب تک چار سو انسپکیشن کی جاچکی ہیں تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں دشواری نہ ہوں۔
محمود خان