لوئر مال،کم سن بچی سے بداخلاقی کی کوشش،ملزم گرفتار

لوئر مال،کم سن بچی سے بداخلاقی کی کوشش،ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال کے علاقے ابراہیم روڈ پر7 سالہ بچی کیساتھ بداخلاقی کی ناکام کو شش،پو لیس نے ملز م کو گر فتا ر کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتا یا گیا ہے کہ بچی کے والدین راشن لینے کے لیے گھر سے باہر تھے،اس دوران ملزم پطرس مسیح نے کم سن بچی کو گھر میں تنہا پاکر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بچی سے زور زبردستی پراس نے چیخنا چلانا شروع کر دیا تو محلہ دار اکٹھے ہو گئے جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ محلہ داروں نے بچی کے والدین کے آنے پر انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس پر بچی کے والد غلام علی نے 15پر کال کر دی۔ تھانہ لوئر مال کے ایس ایچ او آصف خان نے پولیس پارٹی کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ملزم پطرس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔ پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔

بچی بداخلاقی

مزید :

علاقائی -